نیوزی لینڈ نے چوتھے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 58رنز سے ہرادیا

نیلسن: نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو چوتھے ون ڈے میں ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 58 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوںکی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کرلی۔ نیلسن میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس نیوزی لینڈ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔کیوی ٹاپ آرڈر نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں پر285رنز تک پہنچادیا۔ مارٹن گپٹل نے 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ جیسے رائڈر اور ولیمسن نے47,47 رنز اسکور کئے۔ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کا آغاز مایوس کن رہا۔ اوپنرز کھاتا کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ ویسٹ انڈیز نے33اعشاریہ 4اوورز میں پانچ وکٹوں پر134 رنزبنائے تھے کہ میچ بارش کے سبب روک دیا گیا۔ کھیل دوبارہ شروع نہ ہوا اور نیوزی لینڈ کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت58 رنز سے فاتح قرار دے دیا گیا۔

Next Post

پی سی بی نے عمر گل کو فٹ نہ ہونے کے باعث وطن واپس بلالیا

Sat Jan 4 , 2014
لاہور: قومی ٹیم نے مایہ ناز فاسٹ بولر اور سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل عمر گل کو مکمل طور پر فٹ نہ ہونے کے باعث متحدہ عرب امارات سے واپس بلا لیا گیا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کے ترجمان کے مطابق عمر گل کو واپس پاکستان بلانے کا فیصلہ ان کی فٹنس کو مد نظر […]