سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنشن میں اضافہ کیلئے سینکڑوں پنشنر کل پریس کلب پر احتجاج کریں گے

کراچی(پی پی آئی)وفا تنظیم فلاح وبہبود کی اپیل پرپنشن میں اضافہ کیلئے سینکڑوں پنشنر 23 مئی کو شام،4بجے پریس کلب پر احتجاج کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق سندھ کے ریٹائرڈ سرکاری ملازم اپنے  حقوق کے تحفظ، سلگتے مسائل کے حل  اور پنشن میں اضافہ کی حمایت میں کراچی پریس کلب  پر جمع ہوں گے اس موقع پر طبی و نیم طبی عملہ،نجی اسکولوں کے اساتذہ اور زندگی کے دیگر طبقات و شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات قائدین خطاب کریں گے، احتجاج میں تمام پنشنرز  اور دیگر طبقات و شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات اورتنطیمں شرکت کریں گی،وفا تنظیم کی جانب سے تمام پنشنرز  اور انسان دوستوں سے  شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔جبکہ دوسری جانب ای او بی آئی پنشنرز فورم نے آئندہ بجٹ میں ای او بی آئی پنشن میں اضافہ کیلئے پنشنرز تنظیموں کی گول میزکانفرنس طلب کی  ہے جواتوار25مئی کوشام ساڑھے چار بجے مقامی ہوٹل میں منعقد کی جائیگی۔طبی و نیم طبی عملہ،نجی اسکولوں کے اساتذہ اور زندگی کے دیگر طبقات و شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات اورتنطیموں کو مدعو کیا گیا ہے،اس سلسلہ میں ایک انتظامی اجلاس بدھ22مئی کو سہ پہر 3بجے ای او بی آئی پنشنرز فورم کی میزبانی میں منعقد ہوگاصدارت سفیر امن پیر احمد عمران مرشدی کریں گے۔