متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگا واٹ سے زائد ہوگیا

اسلام آباد(پی پی آئی)گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ بجلی کی طلب بھی بڑھنے لگی ہے۔ بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار میگا واٹ سے زائد ہوگیا۔ دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ آٹھ جبکہ شہری علاقوں میں چار سے چھ گھنٹے ہے۔مرمت کے نام پر بھی شہری علاقوں میں چھ گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔  نقصانات اور بجلی چوری والے علاقوں میں لوڈشیدنگ کا دورانیہ 12 سے 16 گھنٹے ہوگیا ہے۔ تربیلا ڈیم سے 2200میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، غازی بروتھا سے 1200،منگلاڈیم سے 950میگاواٹ پیداوار ہے، دیگر چھوٹے پن بجلی ذرائع سے 750میگاوٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔سرکاری تھرمل پاور پلانٹس سے 1100 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار 8 ہزار250 میگاواٹ ہے، نیوکلیئر پاور پلانٹس سے  3540 میگاواٹ بجلی پیدا مل رہی ہے، ونڈ سے 820، سولر سے 203،بیگاس سے 145میگاواٹ بجلی مل ہورہی ہے۔دوسری جانب پاور ڈویژن کا مؤقف ہے کہ ملک بھر میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی، لوڈ شیڈنگ وہاں ہے جہاں چوری یا نقصانات زیادہ اور ریکوری کم ہے۔