کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان سمیت دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کا دن منایاگیا

راولپنڈی(پی پی آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں بدھ کو اقوام متحدہ کے امن دستوں کا دن منایاگیا۔اس مناسبت سے سماجی و فلاحی تنظیموں نے تقریبات کا اہتمام کیاپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ دن منانے کا مقصد اقوام متحدہ امن مشنز کیلئے خدمات انجام دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان امن مشنز میں سب سے زیادہ حصہ لینے والے ممالک میں شامل ہے،پی پی آئی کے مطابق اس وقت3 ہزار سے زائد پاک فوج کے جوان اور افسران امن مشنز میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔