کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عدت نکاح کیس میں پی ٹی آئی وکلا اورمانیکا میں تلخ کلامی

اسلام آباد(پی پی آئی)ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عدت نکاح کیس بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں پی ٹی آئی وکلا اور خاورمانیکا میں شدید تلخ کلامی ہوئی۔پی پی آئی کے مطابق عدت نکاح کیس میں پی ٹی آئی وکلا نعیم پنجو،خالدیوسف اوردیگر پیش ہوئے جبکہ کہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہرخاورمانیکا بھی کمرہ عدالت حاضری کیلئے پہنچے۔دوران سماعت سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے اپیلیں کسی دوسری عدالت کو منتقل کرنے کی درخواست کی ہے،جج نے کیس منتقلی کیلئے رجسٹرار اسلام آبادہائیکورٹ کو خط لکھ دیا،خط میں کہاکہ خاور مانیکا کی جانب سے کھلی عدالت میں عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا۔