کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

رواں سال مون سون میں معمول سے 100 فیصد زائد بارشیں متوقع

کراچی(پی پی آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کراچی میں مون سون کی معمول سے 100فیصد سے زائد بارشیں متوقع ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ نے متعلقہ محکموں کو خبردار کردیا، کہ رواں برس جولائی سے اگست تک100فیصد زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔پی ڈی ایم اے حکام نے شرکاکو بتایا کہ کراچی میں کْل198 نشیبی علاقے ہیں جس میں سے29 حساس ہیں، کمشنرکراچی نے شدیدبارشوں کے پیش نظراداروں کو ہنگامی پلان بنانے کی ہدایت کی، کہ کے ایم سی، کے ڈی اے، ٹی ایم سیز ودیگرادارے ایمرجنسی پلانز مرتب کرلیں، متعلقہ ادارے تیارنہ ہوئے توبڑا نقصان ہوسکتاہے۔دوسری جانب ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔ موہنجو داڑو پہلی بار 51 ڈگری پر کھول اْٹھا۔ جیکب آباد میں درجہ حرارت نے نصف سنچری کرلی۔ روہڑی، لاڑکانہ، سکھر اور دادو میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ حیدرآباد،  اور سوئی میں 47، ملتان اور بہاولپور 46 جبکہ فیصل آباد میں پارہ 45 ڈگری تک چلا گیا۔