شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں گرو مندر  پر ٹارگٹ کلنگ، 2 بھائی جاں بحق،2 شدید زخمی،ایک محفوظ

کراچی(پی پی آئی)کراچی میں گرو مندر پر صبح سویرے ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں 2 سگے بھائی جاں بحق جبکہ2 شدید زخمی ہوئے اور ایک بھائی محفوظ رہا، پولیس کے مطابق دوموٹر سائیکلوں پر سوارچار ملزمان نے گرو مندر چوک کے قریب سیاہ رنگ کی کار کو نشانہ بنایا،ملزمان نے 2 طرف سے کار پر اندھا دھند فائرنگ کی، فائرنگ سے جاں بحق  افراد کی شناخت ساجد اور عمیر کے نام سے جبکہ زخمیوں کی واجد اور زبیر کے نام سے ہوئی ہے, زخمی و جاں بحق پانچوں سگے بھائی ہیں. پولیس نے بتایا کہ واقعہ میں نائن ایم ایم پستول کا استعمال کیا گیا۔فائرنگ کے بعد کار فٹ پاتھ پر چڑھتے ہوئے دکان کے پول سے ٹکرائی ہے۔ پولیس کے مطابق کار پر فائرنگ  دشمنی کی بنا پر کی گئی، پانچوں بھائیوں کو پیشی پر سٹی کورٹ جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا ہے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ایسٹ فرخ رضا نے بتایا ہے کہ مقتولین کی ایک دوسرے فریق سے ایک قتل کی واردات کے بعد سے دشمنی چلی آ رہی ہے,مقتولین کا بھائی مبینہ طور پر دوسرے فریق کے قتل میں ملوث ہے۔