شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 دہشتگرد ی میں سرحد پار عناصر ملوث، شواہد موجود ہیں: خواجہ آصف

 وزیردفاع خواجہ آصف  نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات میں سرحد پار عناصر کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں اورپاکستان دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے انتہا پسندی کے باعث بہت سے نقصانات اٹھائے، پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑرہا ہے، پاکستان کودہشتگردی سمیت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے،پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کامیابی سے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا گیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں سرحد پار عناصر کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں، دہشتگردی کے خلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا۔