کراچی(پی پی آئی)کراچی میں گرو مندر پر صبح سویرے ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں 2 سگے بھائی جاں بحق جبکہ2 شدید زخمی ہوئے اور ایک بھائی محفوظ رہا، پولیس کے مطابق دوموٹر سائیکلوں پر سوارچار ملزمان نے گرو مندر چوک کے قریب سیاہ رنگ کی کار کو نشانہ بنایا،ملزمان نے 2 طرف سے کار پر اندھا دھند فائرنگ کی، فائرنگ سے جاں بحق افراد کی شناخت ساجد اور عمیر کے نام سے جبکہ زخمیوں کی واجد اور زبیر کے نام سے ہوئی ہے, زخمی و جاں بحق پانچوں سگے بھائی ہیں. پولیس نے بتایا کہ واقعہ میں نائن ایم ایم پستول کا استعمال کیا گیا۔فائرنگ کے بعد کار فٹ پاتھ پر چڑھتے ہوئے دکان کے پول سے ٹکرائی ہے۔ پولیس کے مطابق کار پر فائرنگ دشمنی کی بنا پر کی گئی، پانچوں بھائیوں کو پیشی پر سٹی کورٹ جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا ہے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ایسٹ فرخ رضا نے بتایا ہے کہ مقتولین کی ایک دوسرے فریق سے ایک قتل کی واردات کے بعد سے دشمنی چلی آ رہی ہے,مقتولین کا بھائی مبینہ طور پر دوسرے فریق کے قتل میں ملوث ہے۔
Next Post
کراچی میں مرغی کا گوشت سستا، سبزیوں اور پھلوں کے نئے ریٹ مقرر
Thu May 30 , 2024
کراچی(پی پی آئی)کراچی میں مرغی کا گوشت سستا ہو گیا جبکہ انتظامیہ نے سبزیوں اور پھلوں کے نئے نرخ بھی مقرر کر دئیے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق گزشتہ روز بڑے اضافے کے بعد برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے، گوشت 15 روپے فی کلو سستا ہو گیا،جبکہ انتظامیہ نے سبزیوں اور پھلوں کے […]