کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بجٹ میں پتی، چینی، چاول،دالیں اور آٹا مہنگا ہونے کا خدشہ

کراچی(پی پی آئی)بجٹ میں پتی، چینی، چاول اور آٹا مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ہے، آئی ایم ایف نے سیلز ٹیکس کی چھوٹ مزید کم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال بجٹ کے بعد مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، آئی ایم ایف کی جانب سے سیل ٹیکس کی رعایتیں ختم کرنے اور محدود کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے بجٹ میں دودھ، چائے کی پتی اور چینی مہنگی ہونے کا خدشہ ہے، ذرائع کے مطابق بجٹ میں پیکٹ دودھ، چاول اور آٹا بھی مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فاٹا اور پاٹا میں کھلی چائے کی پتی پر سیلز ٹیکس عائد کیا جائے۔عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے زیرو ریٹڈ سیل ٹیکس سیکٹر پر 5 سے 10 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔