شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اداکار سبحانی با یونس کو مداحوں سے بچھڑے 18 برس بیت گئے

کراچی(پی پی آئی) سنجیدہ اداکاری سے ناظرین کو رلا دینے والے معروف اداکار سبحانی با یونس کو مداحوں سے بچھڑے 18 سال گزر گئے۔سبحانی با یونس 30 مئی 2006کو 75 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔ پی پی آئی کے مطابق نامور اداکار سبحانی با یونس 1931 میں پیدا ہوئے، اداکاری کی ابتداء سٹیج ڈراموں سے کی بعد ازاں ریڈیو کے ساتھ ساتھ ٹی وی سے بھی منسلک رہے، منفرد لب و لہجے کی وجہ سے ریڈیو کے صدا کاروں میں منفرد حیثیت حاصل کی۔سبحانی با یونس نے تعلیم بالغاں، محمد بن قاسم، قصہ چار درویش، مرزا غالب بندر روڈ پر، خدا کی بستی، تنہائیاں اور سسی پنوں جیسے معروف ڈراموں میں کام کیا، جبکہ تعلیم بالغاں میں قصائی کے کردار سے انہیں خوب پذیرائی حاصل ہوئی۔اداکار نے آخری ڈرامہ باادب با ملاحظہ کیا  تھاجس کے بعد علالت کی وجہ سے اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی