سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

(قومی)پاسپورٹ میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں،وزیرداخلہ

لندن (پی پی آئی)پاسپورٹ کی مقررہ مدت میں فراہمی یقینی بنانے کیلیے پی ایس او اے ایس پی شہر بانو کی سربراہی میں مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لندن میں پاسپورٹ اور نادرا سینٹرز کا دورہ کیا۔ وزیرداخلہ نے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کوپاسپورٹ کے اجراء  میں تاخیر کا نوٹس لے لیا۔وزیرداخلہ نے متعلقہ حکام کو اوورسیزپاکستانیوں کو ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنیکا حکم دیدیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کونارمل پاسپورٹ 30 روز میں جاری ہوگا۔محسن نقوی نے کہا کہ اس پالیسی کا اطلاق دنیا بھر میں موجود تمام پاکستانی مشنز پر ہوگا، پاسپورٹ میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں، مقرر کردہ مدت میں پاسپورٹ جاری نہ ہوا تو متعلقہ افسران کیخلاف ایکشن لوں گا۔