سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 کالعدم تنظیموں کیخلاف ایکشن کی منظوری

لاہور (پی پی آئی) صوبائی وزیر محکمہ صحت و چیئرمین سب کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت محکمہ داخلہ میں سب کیبنٹ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کا چھٹا اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے بطور کمیٹی ممبر کے شرکت کی۔اجلاس میں ہوم سیکرٹری نور الامین مینگل، سپیشل سیکرٹری ہوم، ایڈیشنل آئی جی ریاض نذیر گارا، اے آئی جی ڈویلپمنٹ صاحبزادہ بلال عمر، ڈی جی شاہد اقبال و دیگر نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال، عیدالاضحی پر سیکیورٹی انتظامات اور پیرول پر قیدیوں کی رہائی سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔متعلقہ افسران نے اجلاس کے دوران بریفنگ دی۔اجلاس کے دوران مختلف اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس لگانے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے دوران تین قیدیوں کو پیرول پر رہا کرنے کی منظوری دی گئی۔اس کے علاوہ عیدالاضحی کے موقع پر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے والی کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن کی منظوری بھی دی گئی ہے۔