شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چمن میں پولیو ٹیم پر حملہ، 4 لیویز اہلکار زخمی

چمن (پی پی آئی)چمن میں دھرنا کمیٹی کے ڈنڈا بردار افراد نے پولیو ٹیم پرحملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 4 لیویز اہلکار زخمی ہوگئے۔ترجمان صوبائی حکومت نے بتایا کہ لیویز اہلکاروں سے اسلحہ اور انسداد پولیو مہم کی ٹیم سے ویکسین چھیننے کی کوشش کی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ چمن میں پولیو ٹیم پر حملہ قابل مذمت ہے، پولیو ٹیم پر حملے میں 4 لیویز اہلکار زخمی ہوئے۔ڈپٹی کمشنر چمن راجا اطہر عباس نے بتایا کہ دھرنا کمیٹی کے ڈنڈا بردار افراد نے پولیو کی ٹیم پر حملہ کیا، اور کلی محمد حسن ٹھیکیدار، کلی میرالزئی اور کلی حاجی باقی جان میں زبردستی مہم کو بند کرنے کی کوشش کی گئی، ملزمان نے پولیس، لیویز سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی، علاقے میں مزید نفری روانہ کردی گئی۔انہوں نے کہاکہ پولیو مہم جاری رکھی جائے گی، پولیو مہم میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔