موسمیاتی تبدیلی، بجٹ میں بڑے اضافے کی تیاری

اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی بجٹ 25-2024 میں موسمیاتی تبدیلی کے لیے بجٹ میں بڑے اضافے کی تیاری کر لی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ آئندہ مالی سال موسمیاتی تبدیلی کے لیے ترقیاتی بجٹ میں تقریباً 300 فیصد اضافے کے بعد موسمیاتی تبدیلی کا ترقیاتی بجٹ 15 ارب67 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق رواں مالی سال موسمیاتی تبدیلی کے لیے ترقیاتی بجٹ 4 ارب روپے مختص کیا گیا تھا، نیا بجٹ موسمیاتی تبدیلیوں کے تقاضوں کے مطابق مختص کرنے کی تجویز ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات

 سے نمٹنے کے اقدامات کیلئے فنڈزرکھنے کی تجویز ہے۔ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے موسمیاتی تبدیلی کے لیے بجٹ میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا، آئی ایم ایف نے بجٹ موسمیاتی تبدیلی کے تقاضوں کیمطابق ہونے پر زور دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

چمن میں پولیو ٹیم پر حملہ، 4 لیویز اہلکار زخمی

Mon Jun 3 , 2024
چمن (پی پی آئی)چمن میں دھرنا کمیٹی کے ڈنڈا بردار افراد نے پولیو ٹیم پرحملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 4 لیویز اہلکار زخمی ہوگئے۔ترجمان صوبائی حکومت نے بتایا کہ لیویز اہلکاروں سے اسلحہ اور انسداد پولیو مہم کی ٹیم سے ویکسین چھیننے کی کوشش کی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ چمن میں پولیو ٹیم پر حملہ قابل مذمت ہے، […]