کشمیر پاکستان، یک قالب یک جان، علماء ومشائخ

ہٹیاں بالا(پی پی آئی) قومی یکجہتی کانفرنس، بعنوان“منبر ومحراب کا کردار اور علماء و مشائخ کی ذمہ داریاں ”سے خطاب کرتے ہوہے تمام مکاتب فکر کے جید علما اور مشائخ نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان، یک قالب یک جان، ملکی سالمیت و دفاع کا راز کشمیر و پاکستان کا رشتہ مضبوط تر کرنے میں ہے،شہدائے افواج پاکستان کو خراج عقیدت، پاک فوج کی صلاحیتوں پر فخر ہے ہمیشہ متحد و منظم رہیں گے آزادکشمیر کی خوشحالی و مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے تمام تر توانائیاں صرف کریں،بیرون ممالک مقیم کشمیریوں کی اہل کشمیر کے لئے خدمات لایق تحسین ہیں کشمیری ڈائس پورہ آزادکشمیر کی ترقی میں مزید کردار ادا کرے،مقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام کی جدوجہد کو سلام، مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں آزادی کا سویرا ضرور طلوع ہوگا، قومی یکجہتی کانفرنسز کے انعقاد سے پوری ریاست میں اخوت و یگانگت کا ماحول پروان چڑھا ہے، علماو مشائخ کردار سازی کا مشن جاری رکھیں گے۔ کانفرنس سے سابق ممبر اسمبلی ڈاکٹر پیر علی رضا بخاری،ڈائریکٹر امور دینیہ مفتی نذیر احمد قادری،سابق مشیر حکومت صاحبزادہ اشفاق ظفر،ناظم اعلی نظام المدارس پاکستان ڈاکٹر میر آصف اکبرقادری،سجادہ نشین دربار سکندریہ پیر فیاض کاظمی،چئرمین ضلع کونسل طیب منظور کیانی،سابق چئرمیں میرپور تعلیمی بورڈ علامہ قاضی محمد ابراھیم چشتی،تحریک جعفریہ کے راہنما ڈاکٹر سید ثاقب ھمدانی،سابق امیدوار اسمبلی فاضل وفاق المدارس مولانا الطاف بٹ،پرنسپل جامعہ سیدنا ابوتراب علامہ محمد اسحاق نقوی،سجادہ نشین جسکوال شریف صاحبزادہ ظہورالرحمن فیضی،ناظم اعلی مرکزی سیرت کمیٹی جہلم ویلی سید احسان الحسن گیلانی،ضلع مفتی علامہ شاہزان موسی،تحصیل مفتی علامہ محمد جمال میر،علامہ حافظ مشتاق احمد قادری ودیگر نے بھی خطاب کیا

Latest from Blog