کشمیریوں کے لئے پاکستان ہی روحانی منزل ہے، ظفر اقبال

کوٹلی (پی پی آئی) وزیر ہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے لئے پاکستان ہی ان کی سیاسی،معاشی اور روحانی منزل ہے،ہمارے اسلاف نے اپنے قوت بازوؤں سے آزاد کشمیر کو آزاد کرایا اور اپنا مستقبل مملکت پاکستان کیساتھ جوڑا،کسی کو  بھی ملک پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کی اجازت نہیں دیں گے۔ بیرون ملک مقیم کشمیری ہم وطنوں کو رقوم ہنڈی کی بجائے بنک کے ذریعے بھجوائیں تاکہ قومی معیشت کو مزید استحکام ملے۔ راج محل میں ترقیاتی منصوبے دے کر ترقیاتی تبدیلی لے آئے ہیں۔ آئندہ دو سال میں مزید کروڑوں کے فنڈز راج محل کی تعمیر و ترقی پر خرچ ہوں گے۔ وہ گزشتہ روز دندلی میں ماسٹر راشد کی زیر صدارت منعقدہ بڑی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ تقریب سے ڈسٹرکٹ کونسلرز ڈاکٹر محمدنعیم ملک،شاہد رشید،چوہدری لبیب اسلم،راجہ عاقب،شاہنواز زراعت ملک،چوہدری ابرار،جاوید ملک،راجہ خالد الرحمن،چوہدری ظفر ایڈووکیٹ،ماسٹر راشداور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کونسلرز،چئرمین و وارڈ کونسلرز نے راج محل کو ترقی کی راہ پر ڈالنے اور سڑکوں کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کروانے پر وزیر ہائر ایجو کیشن کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کشمیر پاکستان، یک قالب یک جان، علماء ومشائخ

Mon Jun 3 , 2024
ہٹیاں بالا(پی پی آئی) قومی یکجہتی کانفرنس، بعنوان“منبر ومحراب کا کردار اور علماء و مشائخ کی ذمہ داریاں ”سے خطاب کرتے ہوہے تمام مکاتب فکر کے جید علما اور مشائخ نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان، یک قالب یک جان، ملکی سالمیت و دفاع کا راز کشمیر و پاکستان کا رشتہ مضبوط تر کرنے میں ہے،شہدائے افواج پاکستان کو خراج […]