رائے ونڈ(پی پی آئی) قربانی کے جانور ڈاکوؤں کے نر غے میں، نا معلوم مسلح ڈاکوؤں 8 لاکھ کے بکرے لے اڑے، تفصیلات کے مطابق قربان کی آمد قریب آتے ہی بکرے چھیننے کی وارداتیں عروج پر پہنچ گئی، ڈاکو 8 لاکھ کے 4 بکرے چھین کر فرار ہو گئے،ڈاکوؤں نے پٹرول پمپ ملازمین کو یرغمال بنا کر واردات کی، بکرے چھینے کا واقعہ تھانہ مغلپورہ کی حدود میں پیش آیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی،فوٹیج کے مطابق 4 ملزمان پٹرول پمپ ملازمین کو یرغمال بنا کر واردات کرتے رہے، ملزمان کے خلاف پٹرول پمپ مالک طاہر علی کی درخواست پر تھانہ مغل پورہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا،مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان نے چوکیداروں کو اسپرے سے بے ہوش کیا، ڈاکوؤں نے دیگر عملے کو بھی یرغمال بنایا، ڈیفنس سی میں ڈاکو ؤں نے زاید جمیل کی فیملی کو یر غما ل3لا کھ 95ہزار اور مو با ئل فو ن،جنوبی چھا ؤ نی میں مدثر کے گھر سے فیملی کو یرغمال بنا کر2لا کھ 45ہزار،فیصل ٹا ؤ ن میں فارو ق کے گھرسے فیملی کو یر غما ل بنا کر1لاکھ99ہزار، زیو رات،ما ڈل ٹا ؤ ن میں مبشراحمدکے گھر فیملی سے95ہزار اور زیو رات،شیر ا کو ٹ میں کا شف اقبال کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر50ہزار،با ٹا پو ر میں شبیر سے30ہز ار اور مو با ئل فو ن چھین لیے
Next Post
آئندہ 24 گھنٹے کے دوران کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا،محکمہ موسمیات
Wed Jun 5 , 2024
کراچی(پی پی آئی) آئندہ 24 گھنٹے کے دوران کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا،محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، موجودہ درجہ حرارت […]
