آئندہ 24 گھنٹے کے دوران کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا،محکمہ موسمیات

کراچی(پی پی آئی) آئندہ 24 گھنٹے کے دوران کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا،محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدت 36 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد

 ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں رواں ہفتے گرمی کی لہر ختم ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس ہفتے گرمی کی لہر ختم ہوجائے گی جبکہ محکمے نے  بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی بھی کی  ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 خسرہ سے متاثرہ مزید 2 بچے زندگی کی بازی ہار گئے

Wed Jun 5 , 2024
لاہو ر(پی پی آئی) لاہو ر سمیت پنجاب بھر میں خسرہ کیسز میں اضافہ جاری، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں خسرہ سے متاثرہ 2 بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔محکمہ صحت کے مطابق خسرہ سے جاں بحق ہونے والے ایک بچے کا تعلق لاہور جبکہ دوسرے کا رحیم یار خان سے ہے، لاہور میں خسرہ سے ہلاکتوں کی تعداد […]