جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ٹی 20 ورلڈ کپ: امریکا نے سپر اوور میں? پاکستان کو ہرا دیا

ؓؓلاہور(پی پی آ ئی)ٹی 20 ورلڈ کپ کے گیارہویں میچ میں امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں 5 رنز سے شکست دے دی۔امریکا نے سپر اوور میں پاکستان کو 19 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں قومی ٹیم ایک وکٹ پر 13 رنز بناسکی۔پاکستان کی جانب سے دیے گئے 160 رنز کے تعاقب میں امریکا کی ٹیم بھی مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز ہی بناسکی تھی۔امریکی کپتان مونناک پٹیل نے شاندار نصف سنچری اسکور کی، ایرن جونز نے 36 اور گھاؤس نے 35 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر، نسیم شاہ اور حارث رؤف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔کپتان بابر اعظم 43 گیندوں پر 44 رنز بناکر نمایاں رہے، آل راؤنڈر شاداب خان نے 25 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز کھیلی، شاہین آفریدی 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہوئے۔افتخار احمد 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، عثمان خان 3، فخر زمان 11 رنز بناسکے، اوپنر محمد رضوان 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اعظم خان بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے۔امریکا کے لیفٹ آرم اسپنر کین جیگانے نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔اس سے قبل امریکا کے کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر بابر اعظم الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی فیلڈنگ ہی کرتے، کوشش ہوگی اسکور بورڈ پر اچھا ٹوٹل سیٹ کریں۔امریکا کے کپتان مونانک پٹیل کا کہنا تھا کہ اس گراؤنڈ پر ہدف کا تعاقب کرنا آسان ہے، مومنٹم ہمارے ساتھ ہے اسے جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔