متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اساتذہ نے ایف سی بلوچستان (نارتھ)  ہیڈکوارٹرزکا دورہ کیا

کوئٹہ (پی پی آئی)بلوچستان کے مختلف اضلاع کے 64 سے زائد اساتذہ نے (سفر معلم کے تحت) ہیڈکوارٹرز ایف سی بلوچستان (نارتھ) کا دورہ کیا۔ایف سی ہیڈکواٹرز آمد پر وفد کو بلوچستان کے قیام امن میں ایف سی کی کاوشوں اور مقامی افراد کیلئے فلاحی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل چوہدری امیر اجمل نے بھی تمام اساتذہ سے ملاقات کی اور سوالات کے جواب دیے۔اساتذہ نے بلوچستان میں قیام امن کے لیے ایف سی کی کاوشوں کو سراہا اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شرکاء نے بلوچستان کے تعلیمی شعبے میں بھی ایف سی کی کاوشوں کی تعریف کی۔آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے اساتذہ کو معاشرے کا اہم حصہ قرار دیا۔ آئی جی ایف سی کا کہنا تھا کہ اساتذہ اپنے مثبت کردار سے بلوچستان میں بہت تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔سفر معلم کے وفد نے ہیڈکوارٹرز ایف سی کے دورے کو مفید قرار دیتے ہوئے آنندہ بھی ایسی سرگرمیاں جاری رکھنے کی درخواست کی۔