سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فلسطینی بچوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،برجیس طاہر

ننکانہ صاحب(پی پی آئی)مرکزی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن سابق گورنر وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ فلسطین کے بچوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، فلسطین کے ہزاروں بچوں کواسرائیل نے نیندکی حالت میں ابدی نیندسلادیا،امت مسلمہ کی خاموشی حضرت اسماعیل ع کی قربانی کو بھولنے کے مترادف ہے، انھوں نے کہا کہ حضرت ابراھیم ع کا جذبہ اطاعت و قربانی امت مسلمہ کے لئے بہترین نمونہ ہے،اسلام کی تاریخ ایثار اور قربانیوں کی شاندار مثالوں سے بھری پڑی ہے، اسلام کا حسن یہی ہے کہ اس کے ماننے والے حکم خداوندی پر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،وہ صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہاکہ

 اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات فراہم کرتاہے جبکہ نبی اکرم ص کی زندگی  ہمارے لئے مشعل راہ ہے، آج غزہ میں دی جانے والی قربانیوں نے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قربانی کی یاد کو از سر نو تازہ کر دیاہے،امت مسلمہ عیدقربان پرکروڑوں جانوروں کی قربانی تودیتی ہے مگرفلسطین کے عوام کی نسل کشی پر ایثاراورخدمت کاجذبہ اسلامی دنیامیں کہیں نظر نہیں آتا،برجیس طاہر نے کہاکہ گزشتہ رات ہزاروں فلسطینی بچوں کو سوتے میں ابدی نیندسلادیاگیا۔باوجوداس کے عیدالضحی کاچاندنظرآنے کے ہم کروڑوں جانوروں کی قربانی کاجذبہ لئے حضرت اسماعیل ع کی قربانی کی یادتازہ کریں گے اس موقع پرفلسطینی کے عوام کویادنہ رکھناان کی قربانیوں سے غداری کے مترادف ہے۔