جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 عید الاضحی، محکمہ داخلہ پنجاب نے کنٹرول روم قائم کر دیا

لاہور(پی پی آئی)عید الاضحی کی آمد پر محکمہ داخلہ پنجاب نے کنٹرول روم قائم کر دیا۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق امن و امان کا قیام اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، یہ کنٹرول روم 24 گھنٹے پنجاب بھر سے رپورٹس مرتب کرے گا اور سینئر افسران کی قیادت میں عید کی چھٹیوں میں کام جاری رہے گا۔ترجمان کاکہنا ہے کہ کسی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، صرف چیریٹی کمیشن کے ساتھ رجسٹرڈ ادارے قربانی کی کھالیں وصول کر سکیں گے، عوامی مقامات پر سری پائے جلانے پر دفعہ 144 کا نفاذ ہو گا۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق عید کی چھٹیوں میں دریاں، ندی نالوں اور ڈیمز میں نہانے اور کشتی رانی کی اجازت نہیں ہوگی، جانوروں کے فضلے اور اوجھڑی کو مین ہول یا کینال میں پھینکنے پر بھی دفعہ 144 نافذ ہوگی۔ترجمان کاکہنا ہے کہ انسانی جانوں کی حفاظت کیلئے عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں کی تنصیب پر پابندی ہے، پنجاب بھر میں کوئی غیر قانونی مویشی منڈی قائم نہیں ہونے دی جائے گی۔