متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 تنازعہ کشمیر  فوجی طاقت کے بل پر حل نہیں ہوگا،ڈی ایف پی

سری نگر (پی پی آئی) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (ڈی ایف پی) نے بھارت پر زور دیاہے کہ وہ حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تنازعہ کشمیر کے پرامن اور مستقل حل کے لیے ماحول کو سازگار بنائے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈوکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے بارے میں کئی قراردادیں پاس کی ہیں لیکن بھارت نے انکا یہ حق طاقت کے بل پر دبا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کو فوجی طاقت کے بل پر نہیں بلکہ کشمیریوں، پاکستان اور بھارت کے درمیان بامعنی بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارت کی جارحانہ پالیسیاں زمینی حقائق تبدیل نہیں کر سکتیں اور کشمیری اپنے مقصد کے حصول تک جدوجہد آزادی جاری رکھیں گے۔ترجمان نے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ زمینی حقیقت کو تسلیم کرے اور کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق، حق خود ارادیت دے۔