کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 افغان عبوری حکومت پاکستان کے خلاف سرحد پار حملے روکے،منیر اکرم

نیو یارک (پی پی آئی) اقوام  متحدہ  میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ افغان عبوری حکومت پاکستان کے خلاف سرحد پار حملے روکے یو این سیکیورٹی کونسل اجلاس سے  خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے جدید ہتھیاروں کے حصول کے بعد حملے تیز کردیے ہیں۔ دہشتگردوں کے حملے میں سیکڑوں شہری اور فوجی شہید ہوچکے ہیں۔ افغان حدود میں پاکستان کی سرحدوں کے قریب کالعدم ٹی ٹی پی کے محفوظ ٹھکانے موجود ہیں۔پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے کہا کہ باربار نشاندہی کے باوجود افغان حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کی۔ افغان عبوری حکومت ٹی ٹی پی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔  سرحد پار

 حملے روکے جائیں اور  دہشت گردوں کو پاکستان کے حوالے کیاجائے۔ حملوں میں داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام کرنیوالے کئی چینی انجینیئر ہلاک ہوئے۔منیر اکرم نے مزید کہا کہ افغان حکومت نے باربارمطالبہ کے باوجود ان گروہوں کے خلاف کارروائی نہیں کی، افغان عبوری حکومت ٹی ٹی پی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے، مطالبے میں سرحد پار حملوں کو روکنا دہشتگردوں کو پاکستان کے حوالے کرنا شامل ہے۔