بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

  بابر اعظم نے سینئراینکر پرسن مبشر لقمان پر ہتک عزت کا دعوی دائر کردیا,ذرائع

لاہور (پی پی آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سینئراینکر پرسن مبشر لقمان پر ہتک عزت کا دعوی دائر کردیا،نجی ٹی وی کی ویب سائٹ نے ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سینئراینکر پرسن مبشر لقمان کیخلاف  اپنی وکلاء ٹیم سے مشاورت کے بعد ہتک عزت  کے کیس کیلئے  لیگل نوٹس بھجوادیا،بابر اعظم نے ان پر مبشر لقمان کی جانب سے لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات کی بنا پر لیگل نوٹس بھیجا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بابر اعظم نے مبشر لقمان کو ایک ارب روپے کا ہرجانہ بھیجا ہے  جس  میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مبشر لقمان بابر اعظم کے خلاف فکسنگ کے الزامات کو پرووف کریں نہیں تو ہرجانہ ادا کریں۔