پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سیاست اصل میں خدمت کا دوسرا نام ہے، ہمایوں اختر خان

فیصل آباد/تاندلیانوالہ(پی پی آئی) سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ عملی اقدامات سے ثابت کریں گے سیاست اصل میں خدمت کا دوسرا نام ہے اور مستقبل میں یہی سیاست کا پیمانہ ہوگا،ہم اس علاقے کی محرومیاں ختم کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے اور اسے ترقی یافتہ علاقوں کی صف میں شامل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سردار سکندر حیات بلوچ اور دیگر کے ہمراہ این اے 97میں لڈو چوک میں دفتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب اور مختلف علاقوں کے دورہ کے موقع پر حلقے کے عمائدین، کسانوں، تاجروں اور نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ہمایوں اختر خان نے حلقے میں انتقال کر جانے والوں کے عزیز و اقارب سے ملاقاتیں کر کے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی۔۔ انہوں نے کہا کہ  یہ دفتر ہر وقت کھلا ہوگا، تاندلیانوالہ اور گردونواح کے ووٹرز،سپورٹرز اپنے مسائل کے حوا لے سے رجوع کر سکیں گے ،میں خود بھی ہر جمعہ کی شام یہاں بیٹھا کروں گا اور علاقے کے مسائل سے آگاہی اور ان کے حل کیلئے ملاقاتیں کروں گا۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ ہم نے اپنے انتخابی منشور میں علاقے کی ترقی اور یہاں کے باسیوں کی فلاح و بہبود کے لئے جو اعلانات کئے تھے باوجود اس کے ہم ایوانوں میں نہیں پہنچے لیکن انہیں پورا کرنے میں کوئی عذر پیش نہیں کیا، جو ہوم ورک کیا تھا اپنی استطاعت کے مطابق اس پر عمل کر رہے ہیں،محرومیوں کے ازالے کیلئے وفاقی اور پنجاب حکومت کی توجہ مبذول کرانے کے لئے حلقے کی عوام کی آواز میں اپنی آواز کو شامل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے ٹیوب ویلوں کو سولر پر منتقل کرنے اور بلاسود قرضوں کی فراہمی کے منصوبے پر فی الفور عملدرآمد شروع کیا جائے اور اس میں کوئی تفریق نہیں ہونی چاہیے، آئی ٹی کے اداروں کے قیام اور نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت دینے کیلئے شہری علاقوں کے ساتھ دیہی علاقوں کو بھی ترجیح دی جائے،حلقہ این اے 97جیسے علاقوں کو صحت اور تعلیم کے منصوبوں میں بھی ترجیح دی جائے تاکہ یہاں کی عوام کا معیار زندگی بھی بلند ہو سکے۔