پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

رواں سال مون سون بارشیں 35 فیصد زیادہ ہونے کا امکان ہے،پی ڈی ایم اے پنجاب

 لاہور(پی پی آئی)پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھرکی انتظامیہ کو مون سون بارشوں سے متعلق مراسلہ جاری کردیا۔اعلامیے کے مطابق رواں سال مون سون بارشیں 35 فیصد تک زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ یکم  جولائی سے پنجاب میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی ہے۔ بارشوں سے اربن فلڈنگ اور جنوبی پنجاب میں ہل ٹورنٹس کا خطرہ ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق جولائی کے پہلے ہفتے میں 15 سے 50 ملی میٹربارش کے امکانات ہیں، جولائی کے دوسرے ہفتے میں 25 سے 35 ملی میٹر بارشیں متوقع ہیں، تیسرے ہفتے میں 15 سے 25 ملی میٹربارش ہو سکتی ہے۔ جولائی کے چوتھے ہفتے میں 50 سے 70 ملی میٹر بارشوں کی پیشگوئی  ہے محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ آنے والے دنوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ اگلے 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موسم آج گرم رہے گابارش یا رم جھم کوئی امکان نہیں، شہر میں  درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، شام  میں ہلکی پھلکی ہوائیں چلیں گی جس سے درجہ حرارت گرمی میں کچھ کمی واقع ہوگی