پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کیمیائی علوم میں پروفیسر غلام مشرف کو ڈی ایس سی کی ڈگری تفویض

کراچی(پی پی آئی) کیمیائی علوم کے شعبے میں گرانقدر خدمات انجام دینے پر بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ، جامعہ کراچی نے پروفیسر ڈاکٹر سید غلام مشرف کو ڈی ایس سی کی ڈگری تفویض کی ہے۔ بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ جامعہ کراچی سے وابستہ پروفیسرسید غلام مشرف جامعہ کراچی کے اُن پروفیسروں میں شامل ہیں جنھیں کم عمری میں ڈی ایس سی کی ڈگری کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ واضح رہے کہ ماس اسپیکٹرو میٹری کے شعبے میں پروفیسرسید غلام مشرف معروف پاکستانی سائینسدان ہیں، انھوں نے نہ صرف بائیو مارکر ریسرچ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے بلکہ اسپیکٹرو میٹری کے شعبے میں متعدد تجربہ گاہوں کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انھوں نے انسانی صحت کے مسائل بالخصوص کینسر اور تھیلسیما سے نمٹنے کے لیے دنیا بھر کے اسپتالوں کے معالجیں کے ساتھ ایک مضبوط نیٹ ورک قائم کیا ہے۔ آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق  پروفیسر غلام مشرف کی اب تک260تحقیقی تصانیف ہیں جو مستند اور معروف جرنل میں شائع ہوئی ہیں جن کا امپیکٹ فیکٹر1100سے زیادہ ہے جبکہ ان کا ایچ انڈیکس38ہے, ان کی تصانیف میں کتابوں کئی اسباق کی اشاعت، جائزے، اورادارت شدہ کتب بھی شامل ہیں، ان کے تحقیقی اعزازات میں امریکی پیٹنٹ بھی شامل ہیں۔ پروفیسر غلام مشرف کو متعدد ملکی اور غیر ملکی اعزازات حاصل ہوئے ہیں جن میں سول ایوارڈ تمغہء امتیاز، پاکستان اکیڈمی آف سائینسز گولڈ میڈل، فیلو آف کیمیکل سوسائٹی پاکستان شامل ہیں،  ان کی نگرانی میں اب تک40اسکالرز نے پی ایچ ڈی کیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں ہائی ایجوکیشن کمیشن کے مقامی پی ایچ ڈی اسکالر ان کی ہی زیرِ نگرانی سندیافتہ ہوئے ہیں۔ انھوں نے ایچ ای سی، این ائی ایچ، اسلامک ڈیولپمنٹ بنک وغیرہ جیسی اہم متعدد ملکی اور غیر ملکی فنڈنگ ایجنسیوں سے مسابقتی گرانٹ بھی حاصل کی ہیں۔ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین نے پروفیسر غلام مشرف کو اُن کی اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔دوسری جانب شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور سابق وفاقی وزیر برائے سائینس اور ٹیکنالوجی اور پروفیسرامریطس ڈاکٹر عطا الرحمن نے بھی پروفیسر غلام مشرف کو  اُن کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔