اسلام آباد (پی پی آئی) چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سینیٹر روبینہ خالد نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے استفادہ کنندگان کو تکنیکی مہارت فراہم کرنے کے اقدام پر روشنی ڈالی، جس کا مقصد انہیں غربت سے نکالنا ہے۔ان خیالات کا اظہار سینیٹر روبینہ خالد نے آج بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹر میں ورلڈ بینک کے ٹیم لیڈ امجد ظفر اور مسٹر گل نجم جامی سے ملاقات کے دوران کیا۔ چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے انسانی وسائل کی ترقی کی عالمی مانگ کی نشاندہی کرتے ہوئے خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کرنے والے غربت گریجویشن پروگرام کو نافذ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے عالمی بینک کے ساتھ مضبوط ورکنگ ریلیشن شپ کو نوٹ کیا اور اس تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس کے علاوہ سینیٹر روبینہ خالد نے شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے عالمی بینک کے تعاون سے ادائیگی کے نئے طریقہ کار کو اپنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔۔ انہوں نے سیاسی قیادت کی اس ہدایت کی توثیق کی کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے ہر فرد کو بغیر کسی کٹوتی کے ان کی مکمل وظیفہ کی رقم پورے احترام اور عزت کے ساتھ ملنی چاہیے۔
Latest from Blog
بارہمولہ(پی پی آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع بارہمولہ
جموں (پی پی آئی)مودی حکومت کی طرف سے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و
کراچی ((پی پی آئی) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ شفافیت
کراچی ((پی پی آئی) پیپلز پارٹی کے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی بلدیاتی مسائل کے
کراچی ((پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری
مظفر آباد(پی پی آئی)آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی نے آج مظفر آباد میں ہونے والے
اسلام آباد(پی پی آئی) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام
کراچی(پی پی آئی) پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے انصاف ہاؤس میں
ٓٓٓٓٓانئی دہلی(پی پی آئی) بھارتی ریاست گجرات میں ہندو انتہاپسندوں نے ایک23سالہ مسلمان نوجوان سلمان ووہرا
ٓٓٓٓٓاسلام آباد(پی پی آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کی تحلیل