خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 مودی حکومت نے مزید پانچ کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لیں

سرینگر)پی پی آئی) نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت نے مزید پانچ کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے عدالت کے حکم پر ضلع بارہمولہ کے علاقوں تلگام، کھر گا اور ستریسیرن میں بشیر احمد گنائی، معراج الدین لون، غلام محمد یتو، عبدالرحمان بٹ اور عبدالرشید لون کی کروڑوں روپے مالیت کی 9 کنال اراضی کو ضبط کر لی ہے۔

یاد رہے کہ مودی حکومت نے تحریک آزادی کے ساتھ وابستگی کی پاداش میں کشمیریوں کی جائیدادوں کی ضبطی کا ناروا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔اب تک بیسیوں حریت رہنما?ں، کارکنوں اور عام کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کی جا چکی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد کشمیریوں کو تحریک آزادی کا ساتھ چھوڑنے پر مجبور کرنا اور چھینی گئی جائیدادوں پر غیر کشمیری بھارتی ہندو?ں کو بسانا ہے۔