خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بی جے پی حکومت نے مزید دو مسلمانوں کے گھرمسمار کر دیے

سرینگر)پی پی آئی(بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بی جے پی حکومت نیمزید دو مسلمانوں کے مکان مسمار کر دیے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مدھیہ پردیش کے علاقے مورینا میں اصغر خان اور جعفر خان کے مکان گائے ذبح کرنے کے الزام میں مسمار کیے گئے جبکہ قبل ازیں ضلع سیونی میں تین مسلمانوں کے گھر بلڈوز کیے گئے تھے۔ہندوتواجماعت بجرنگ دل کے رہنما?ں نے دعویٰ کیا تھا کہ مسلمانوں کے گھروں سے گائے کا گوشت ملا ہ لہذا انکے خلاف سخت کارروائی کیجائے۔ بجرنگ دل رہنما?ں کے اس مطالبے کے بعد پولیس نے مسلم کمیونٹی کے کئی لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔اس ہفتے کے دوران، مدھیہ پردیش کے مختلف اضلاع منڈلا، رتلام، جوڑا، سیونی اور اب مورینا میں گائے کے ذبیحہ کے الزام میں مسلمانوں کے درجنوں مکانات کو بلڈوز کیاگیا۔ادھر دہلی شہر کے علاقے منگول پوری میں بھارتی حکام کی جانب سے ایک مسجد کی مسماری کے خلاف مسلمانوں نے احتجاج کیا.