خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان اور آزربائیجان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات عشروں پر محیط ہیں،وزیراعظم

ٓٓاسلام آباد)پی پی آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرمایہ کاری اور تجارت کے شعبوں میں آزربائیجان کے ساتھ اقتصادی شراکت داری مستحکم کرنے کیلئے ایک جامع لائحہ عمل وضع کریں۔انہوں نے وسطی ایشیائی ممالک خصوصاً آزربائیجان کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے بارے میں آج اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آزربائیجان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔انہوں نے پاکستان کے منفرد تذویراتی محل وقوع کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان وسطی ایشیائی ممالک کے لئے سمندری راستوں کے ذریعے ایک قدرتی راہداری ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور آزربائیجان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو عشروں پر محیط ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی کاروبار اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی بدولت ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ آزربائیجان کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدے کے لئے بات چیت جاری ہے کیونکہ آزربائیجان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔وزیراعظم کو دونوں ملکوں کے درمیان کاروبار اور تجارتی حجم اور سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافے کیلئے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا گیا۔