خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جموں: پانی، بجلی کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاجی مظاہرے

جموں)پی پی آئی)جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں لوگوں نے قابض بھارتی انتظامیہ کی ناروا پالیسوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ضلع جموں کے مختلف علاقوں میں لوگ پانی و بجلی سمیت بنیادی ضروریات زندگی کی عدم دستیابی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شریک تھیں۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے خلاف شدید نعرے لگائے۔گنگیال، ایکتا وہار، باولیانہ اور وارڈ نمبر 56 کے سینکڑوں لوگوں نے جموں -پٹھانکوٹ شاہراہ بلاک کی اور محکمہ بجلی کے خلاف نعرے لگائے۔شاہراہ کی بندش کیوجہ سے ٹریفک کی آمد ورفت شدید متاثر ہوئی۔ کالی باڑی علاقے میں بھی لوگوں نے بجلی کی عدم فراہمی اور پینے کے پانی کی قلت کے خلاف شدید احتجاج کیا اور جموں کٹھوعہ شاہراہ بلاک کر دی۔