پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کپواڑہ: ایک اور زخمی قیدی دم توڑ گیا

سرینگر (پی پی آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع کپواڑہ کی سب جیل میں ہونے والے گیس سلینڈر دھماکے کا ایک اور زخمی قیدی دم توڑ گیا جس سے واقعے میں مرنے والے قیدیوں کی تعداد بڑھ کر دو ہوگئی۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق زخمی قیدی سید توصیف گیلانی سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔یاد رہے کہ 19 جون کو کپواڑہ کی سب جیل میں ہونے والے گیس سلنڈر دھماکے میں 9 قیدی زخمی ہو گئے تھے۔زخمیوں میں سے اب تک دو قیدی شاہنواز احمد شاہ اور سید توصیف گیلانی چل بسے۔