پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئی سی سی بی ایس نے سیمسٹر فیس میں 50فیصد رعایت کردی

کراچی)پی پی آئی)بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی نے ایم فل اورپی ایچ ڈی پروگرام برائے2024ء  میں داخلوں کا اعلان کردیا ہے۔ آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے اس اعلیٰ ڈگری پروگرام کے تحت طالبِ علموں کو سیمسٹر فیس میں 50فیصد رعایت بھی دی جائے گی۔ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق داخلہ پراسپیکٹس برائے2024داخلہ ٹیسٹ فارم اور فیس واچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے24جون سے5جولائی کے دوران ڈاون لوڈ کیے جاسکتے ہیں، جبکہ فیس برائے داخلہ کاروائی7ہزار5سو روپے ہے۔ کامیاب امیدواروں کو جامعہ کراچی کے بین الاقومی شہرت یافتہ تحقیقی ادارے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی),جامعہ کراچی اور ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری، جامعہ کراچی میں داخلہ دیا جائے گا۔ اس پروگرام کے تحت اْمیدوارفارماکولوجی، نامیاتی کیمیاء ، تجزیاتی کیمیاء ، طبعیاتی کیمیاء ، غیر نامیاتی کیمیاء ، حیاتی نامیاتی کیمیاء ، ٹیکسٹائل کیمسٹری اور مالیکیلولر میڈیسن جیسے اہم شعبہ جات میں داخلہ لینے کے مجاز ہوں گے۔ داخلوں کے اْمیدوار بھرے ہوئے داخلہ ٹیسٹ فارم اور اداشدہ فیس واچر5جولائی تک آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے اکیڈمک کوارڈی نیشن آفس میں جمع کر وا سکتے ہیں۔