جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 پرویزالہیٰ اور راسخ الہیٰ کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

لاہور(پی پی آئی)لاہورہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ، زارا الہیٰ اورراسخ الہیٰ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیدیا۔پی پی آئی کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے فیصلہ سنایا۔درخواست میں وفاقی حکومت اوروزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا۔ درخواست گزارپرویز الہیٰ زارا الہیٰ اور راسخ الہیٰ کے وکیل  نے موقف اختیارکیا کہ وفاقی حکومت نے پرویز الہیٰ، زہرا الہیٰ کا نام غیرقانونی طورپر پی سی ایل میں شامل کیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے درخواست گزاروں کوسیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا۔وکیل جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزارکسی مقدمہ میں سزا یافتہ نہیں ہیں۔ لہذا پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔وزارت داخلہ نے جواب میں کہا کہ درخواست گزاروں کے خلاف اینٹی کرپشن میں کیسز زیرسماعت ہیں،عدالت نے درخواست گزاروں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیدیا۔