اسٹیٹ بینک کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح، آج سے کام شروع کرے گی

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی، دیگر کرنسیوں میں معمولی اتار چڑھاؤ

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

پاکستان میں بجلی کی مسلسل بڑھتی قیمتیں حکمرانوں کی نااہلی کا نتیجہ ہیں: پی ڈی پی

بلاول اور فضل الرحمان میں ملکی سیاست پر بات چیت

جامشورو میں کاروکاری کے نام پر خاتون کے قتل پر وزیر داخلہ کا ڈی آئی جی حیدرآباد سے رابطہ ،سخت کارروائی کی ہدایت

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار اور 2 بچے جاں بحق

لکی مروت(پی پی آئی)لکی مروت میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار اور 2 بچو ں سمیت3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کار پر فائرنگ انڈس ہائی وے  سے ملحقہ دریائے کرم کے قریب نامعلوم افراد نے کی۔ پولیس کے ایم ٹی او سعد اللہ خان دو بچوں سمیت جاں بحق ہوگئے، پی پی آئی کے مطابق فائرنگ سے کار میں سوار خواتین محفوظ رہیں۔ بچے ایم ٹی او سعداللہ خان کے بھانجے ہیں، بچوں کی عمریں آٹھ سے 12 سال کے درمیان ہیں،حکام کا کہنا ہے کہ سعد اللہ خان علاج معالجہ کے سلسلے میں پشاور جا رہے تھے۔پولیس کے مطابق  نعشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں، شواہد اکٹھے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔