شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

غیرملکی ایئرلائن کی پرواز میں خاتون مسافر کا انتقال، کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

کراچی(پی پی آئی)غیرملکی ایئرلائن کی پرواز میں خاتون مسافر کے انتقال کے باعث طیارے کو کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑگئی۔ تفصیلات کے مطابق فلائی دبئی کی یہ پرواز دبئی سے کولمبو جارہی تھی کہ بحیرہ عرب پر پرواز کے دوران خاتون مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہوئی، طیارے کے پائلٹ نے ائیر ٹریفک کنٹرول کراچی سے رابطہ کیا، جس کے بعد طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی، کراچی ائیرپورٹ پر  سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم نے خاتون مسافر کا معائنہ کیا تو اس وقت تک وہ انتقال کر چکی تھیں، پی پی آئی کے مطابق بعد ازاں ایئرپورٹ پر تعینات ہیلتھ آفیسر کی جانب سے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیے جانے کے بعد پرواز خاتون کی میت کو ہمراہ لے کر اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئی۔