سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 محض اسلئے زیر عتاب کہ پارلیمان اور جمہوریت کی بات کرتے ہیں:مولانافضل الرحمن

ڈیرہ اسماعیل خان(پی پی آئی) جمعیت علمائے اسلامکے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم اس لیے زیر عتاب ہیں کہ پارلیمان اور جمہوریت کی بات کرتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق میڈیا سے گفتگومیں انہوں نے کہا کہ ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے، سیاستدان، سیاست کریں اور  ادارہ اپنا کام  تو مسائل کو ختم کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم قانون کے دائرہ کار کے اندر رہ کر سیاسی جدوجہد کر رہے ہیں، بندوق کے زور پر اقتدار کا حصول انتہائی خطرناک ہے، سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ، جمعیت علمائے اسلام (ف) کا بنیادی ہدف فرقہ واریت کی نفی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک کو فرقہ واریت کا نہیں، عسکریت پسندی کا چیلنج درپیش ہے۔