سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں فلور ملز کی ہڑتال کے باعث آٹے کی قیمت کو پر لگ گئے

کراچی(پی پی آئی)فلور ملز اور آٹا چکیوں کی ہڑتال کے باعث اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قیمت کو پر لگ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی ملک گیر ہڑتال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہرکے مختلف مقامات پر آٹا ڈیلرز اور دکانداروں نے آٹے کی گراں فروشی شروع کر دی،کئی علاقوں میں آٹے کی قلت پیدا ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جس کی وجہ سے شہریوں نے چکی آٹے کی خریداری شروع کر دی ہے۔بتایا گیا ہے کہ مختلف علاقوں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا  من مانے نرخوں پر فروخت کیا جارہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق دکانداروں کا کہنا ہے کہ فلور ملز کی جانب سے کسی بھی ڈیلرز کو آٹے کی سپلائی نہیں کی گئی،ڈیلرز نے اسٹاک شدہ آٹا  زائد قیمت پر فروخت کرنا شروع کر دیا ہے۔ہڑتال کا سلسلہ مزید دو سے تین روز تک جاری رہا تو صورتحال بحران کی صورت اختیار کر جائے گی۔