شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صنم جاوید جیل سے رہا ہوتے ہی ایک مرتبہ پھر گرفتار

گوجرانوالہ(پی پی آئی)صنم جاوید کو جیل سے رہا ہوتے ہی ایک مرتبہ پھر گرفتار کر لیا گیاگوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی رہائی کی روبکار جاری کر دی جس کے بعد صنم جاوید کو سنٹرل جیل گوجرانوالہ سے رہا کردیا گیا جبکہ جیل کے گیٹ پر پہلے سے موجود ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس نے صنم جاوید کو دوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نعیم سلیم نے ہائیکورٹ کے حکم پر صنم جاوید کی رہائی کی روبکار جاری کی جس کے بعد صنم جاوید کو جیل سے رہا کردیا گیا جبکہ سنٹرل جیل گوجرانوالہ کے گیٹ پر موجود ایف آئی آے اور اسلام آباد پولیس نے دوبارہ سے صنم جاوید کو گرفتار کرلیا اور اسلام آباد روانہ ہوگئے، صنم جاوید 9 مئی کے تھانہ کینٹ کے مقدمہ میں جیل میں بند تھیں جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے 3 روز قبل صنم جاوید کو 9 مئی کے مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کا حکم جاری کیا تھا