سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی سمیت ملک بھر میں شدید گرمی کا راج،شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ

کراچی(پی پی آئی)کراچی سمیت ملک بھر میں شدید گرمی کا راج ہے، جس کے پیشِ نظر ماہرینِ صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔اس حوالے سے ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت بڑھتے ہی مختلف انفیکشنز کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، شہری باہر کے کھانے اور مشروبات سے پرہیز کریں، پانی ابال کر پیئیں۔ماہرینِ صحت نے کہا ہے کہ غیر معیاری مشروبات اور کھانوں سے معدے کے مسائل ہوتے ہیں، شہری بلا ضرورت گرمی میں گھر سے باہر نہ نکلیں۔ماہرینِ صحت کے مطابق شہری ہلکے رنگ کے ڈھیلے کپڑے پہنیں، باہر نکلتے وقت سر ڈھانپ لیں، تیز دھوپ میں گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ماہرینِ صحت کے مطابق دن 11 بجے تا 3 بجے دوپہر خود کو براہِ راست دھوپ کی تپش سے محفوظ رکھیں، اگر گھر سے نکلنا بے حد ضروری ہو تو سر ڈھانپ کر باہر نکلیں۔ماہرینِ صحت نے شہریوں سے یہ بھی کہا ہے کہ اس موسم میں او آر ایس اور پانی کا استعمال نمکیات کی کمی سے بچا سکتا ہے۔