سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سابق ایم این اے حاجی خدا بخش نظامانی کا داماد فرسٹ کلاس کرکٹر ریاض حسین اغوا

سانگھڑ(پی پی آئی) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنما و سابق ایم این اے حاجی خدا بخش نظامانی کا داماد فرسٹ کلاس کرکٹر ریاض حسین اغوا ہو گیا۔خلیفہ علی غلام نظامانی نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ ریاض کو کس نے اغوا کیا ہے، ہم پیر صاحب پگارا کے حکم کے انتظار میں ہیں، ہم کسی شخص کی معرفت نہیں پولیس کی معرفت ریاض حسین کی بازیابی چاہتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ  منصوبہ بندی کے تحت ریاض کو اغوا کیا گیا ہے، ہم پیر صاحب پگارا کے حکم کے بعد حکمت عملی بنائیں گے۔حرجماعت کے معززین اور نوجوان بڑی تعداد میں ایم این اے ہاؤس پہنچ گئے، سابق ایم پی اے سعید خان نظامانی، مراد علی نظامانی، دلبر خان نظامانی سمیت دیگر معززین بھی مشاورت میں موجود تھے۔