سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 ژوب کی دھناسر شاہراہ مرمت کے بعد ٹریفک کیلئے کھول دی گئی

ژوب(پی پی آئی)نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) عملے نے ژوب کی دھناسر شاہراہ(این-50) کو مرمت کرنے کے بعد ٹریفک کے لئے کھول دیا۔ پی پی آئی کے مطابق ترجمان این ایچ اے کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں میں ژوب دھناسر ہر قسم کی ٹریفک کے لئے مکمل بحال ہو جائے گی،ژوب کی دھناسر شاہراہ  کا کچھ حصہ گزشتہ شب شدید طوفانی بارش کے باعث ٹریفک کے لئے معطل ہوا تھا۔ترجمان این ایچ اے کا کہنا ہے کہ این ایچ اے عملہ اور مشینری سڑک بحال کرنے کے لئے فعال و مستعد ہے، بھاری  ٹریفک کو قلعہ سیف اللہ،لورالائی،ڈی جی خان کی طرف سے راستہ دیا گیا ہے۔این ایچ اے عوامی سہولت کے پیش نظر شاہراہوں کو ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔