پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلوچستان میں دانا سرکے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ، این 50 قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت معطل

کوئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان کے مختلف اضلاع ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، ہرنائی، لورالائی، نصیر آباد میں بارش سے جل تھل ایک ہوگیا، شیرانی میں قومی شاہراہ کا 70 کلو میٹر حصہ سیلابی پانی میں بہہ گیا۔بلوچستان میں کوہ سلیمان پر بارش، اونچے درجے کی سیلابی صورتحال ہے، دانا سر میں تیز بارش کے بعد دو مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، این 50 قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی۔اسلام آباد سے کوئٹہ جانیوالے مسافر بسیں داناسر میں پھنس گئیں، شیرانی کی حدود میں خیبرپختونخوا جانے والی مسافر گاڑیاں پھنس گئیں، ٹریفک میں پھنسی گاڑیوں کا لینڈ سلائیڈنگ کے زد میں آنے کا خدشہ ہے۔