پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ڈسٹری بیوٹرز کی ہڑتال، سیمنٹ،بلڈنگ مٹیریل، بجری،ریت،اینٹ اورسریا بھی مہنگا

کراچی(پی پی آئی)سیمنٹ ڈسٹری بیوشن انڈسٹری کی ہڑتال، مارکیٹوں مین  سپلائی بند ہونے سے سمینٹ کی بوری کی قیمت میں تین سوروپے کا اضافہ جبکہ بلڈنگ مٹیریل، بجری،ریت،اینٹ اورسریا بھی مہنگا  ہوگیا، پی پی آئی کے مطابق دکاندار کہتے ہیں ہڑتال ختم نہ ہوئی توکاروبار ٹھپ ہوجائیں گے۔تفصیلات کے مطابق نئے مالی  بجٹ میں ٹیکسز کے نفاذ کے بعد دیگر اشیاء کی طرح سیمنٹ کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ہیں اور ٹیکس کے خلاف سیمنٹ سٹربیوشن انڈسٹری نے ہڑتال کر دی ہے، سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 300 روپے تک اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد قیمت 1200 سے بڑھ کر 1500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب بلڈنگ مٹیریل، بجری،ریت،اینٹ اورسریا بھی مہنگا ہوگیا۔دکانداروں کاکہناہے سپلائی بند ہونے سے سیمنٹ کی قلت پیداہوگئی ہے۔