شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مائیکل کلارزخمی ، ہیڈن جنو بی افریقا کے خلاف جاری ون ڈے سیریز سے باہر

 پرتھ:آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے میں بیٹنگ کے دوران ہمسٹرنگ کا شکارہوگئے ہیں جبکہ وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن جاری ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ کپتان مائیکل کلارک پہلے ون ڈے میں ایک دفعہ پھر ہمسٹرنگ کا شکار ہوگئے ہیں اور انھوں نے بیٹنگ میں جلد آﺅٹ ہونے کے بعد فیلڈنگ میں حصہ نہیں لیا۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے میڈیکل اسٹاف کے مطابق بریڈن ہیڈن جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شرکت نہیں کرسکیں گے تاہم بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز تک فٹ ہونے کی پوری امیدہے۔ بریڈ ہیڈن ابوظہبی میں پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں وکٹ کے پیچھے کیچ کرنے کی کوشش میں دائیں کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ سلیکٹروں نے ہیڈن کو جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے میں آرام دینے کا اعلان کیا تھا ان کی جگہ میتھیو ویڈ کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا،متھیو ویڈ بقیہ مقابلوںمیں بھی آسٹریلیا کے لیے وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دیں گے۔