متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چینی قیادت پاکستان میں سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے،وزیراعظم

ٓاسلام آباد(پی پی آئی) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ چینی قیادت پاکستان میں سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔وہ اسلام آباد میں اپنے حالیہ دورۂ چین کے موقع پر ہونے والے سمجھوتوں پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے اس نے ہماری ہر مشکل وقت میں مدد کی ہے۔اس موقع پر چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی کیلئے جامع لائحہ عمل پیش کیا گیا جس کے تحت چینی کمپنیوں کے ساتھ اشتراک عمل کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے جن کے نتیجے میں چین کی ٹیکسٹائل، پلاسٹک، چمڑے، میڈیکل اور آلات جراحی کی صنعتیں پاکستان منتقل کی جائیں گی۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ چینی صنعتوں کی پاکستان میں منتقلی سے معیشت بہتر ہوگی روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ چینی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کے لئے پاکستانی کمپنیوں کو مکمل سہولت فراہم کریں۔اجلاس کو چین کے تعاون سے مکمل کئے جانیوالے مختلف منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے سرکاری اور نجی شعبے کی شراکت داری سے مکمل کی جائے گی جبکہ درآمدی کوئلے پر چلنے والے بجلی گھروں کو بھی مقامی کوئلے پر منتقل کرنے کا کام آخریمرحلے میں ہے۔