شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کی جرمنی میں پاکستانی قونصل خانے پر انتہاپسندوں کے حملے کی مذمت

اسلام آباد(پی پی آئی)  پاکستان نے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر گزشتہ روز انتہاپسندوں کے ایک گینگ کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔دفترخارجہ نے آج (اتوار) ایک بیان میں پاکستانی سفارتخانے کے تقدس اور سلامتی کی حفاظت میں ناکامی پرجرمن حکومت سے شدید احتجاج کیا۔بیان میں قونصلرریلیشنز 1963کے ویانا کنونشن کا تذکرہ کیاگیا ہے جس کے تحت سفارت خانوں کے تقدس کا تحفظ اورسفارت کاروں کی سلامتی یقینی بنانا میزبان ملک کی ذمہ داری ہوتی ہے۔دفترخارجہ نے مزید کہاکہ گزشتہ روز کے واقعے مین فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے کی سیکورٹی توڑی گئی جس سے قونصل خانے کے عملے کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں۔دفترخارجہ نے جرمن حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ ویانا کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور جرمنی میں پاکستان کے سفارتی مشن اور عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات کرے۔